احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 53

  1. وَ اِذْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ وَ الْفُرْقَانَ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَ﴿53﴾

    1. وَاِذْاور جب
    2. آتَيْنَاہم نے دی
    3. مُوْسَىموسیٰ
    4. الْكِتَابَکتاب
    5. وَاور
    6. الْفُرْقَانَجدا جدا کرنے والے احکام
    7. لَعَلَّكُمْتاکہ تم
    8. تَهْتَدُوْنَہدایت پالو
Translation · Ahsan-ul-Bayan
اور ہم نے (حضرت) موسیٰ ؑ کو تمہاری ہدایت کے لئے کتاب اور معجزے عطا فرمائے (1)
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

53۔ 1 یہ بھی بحرہ قلزم پار کرنے کے بعد کا واقعہ ہے (ابن کثیر) ممکن ہے کتاب یعنی تورات کو فرقان سے بھی تعبیر کیا گیا ہو کیونکہ ہر آسمانی کتاب حق و باطل کو واضح کرنے والی ہوتی ہے یا معجزات کو فرقان کہا گیا ہے کہ معجزات بھی حق و باطل کی پہچان میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔