احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 58

  1. وَ اِذْ قُلْنَا ادْخُلُوْا هٰذِهِ الْقَرْیَةَ فَكُلُوْا مِنْهَا حَیْثُ شِئْتُمْ رَغَدًا وَّ ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا وَّ قُوْلُوْا حِطَّةٌ نَّغْفِرْ لَكُمْ خَطٰیٰكُمْ١ؕ وَ سَنَزِیْدُ الْمُحْسِنِیْنَ﴿58﴾

    1. وَاِذْ قُلْنَااور جب ہم نے کہا
    2. ادْخُلُوْاتم داخل ہو
    3. هٰذِهِاس
    4. الْقَرْيَةَبستی
    5. فَكُلُوْاپھر کھاؤ
    6. مِنْهَااس سے
    7. حَيْثُ شِئْتُمْجہاں سے تم چاہو
    8. رَغَدًابا فراغت
    9. وَادْخُلُوْااور تم داخل ہو
    10. الْبَابَدروازہ
    11. سُجَّدًاسجدہ کرتے ہوئے
    12. وَقُوْلُوْااور کہو
    13. حِطَّةٌبخش دے
    14. نَغْفِرْہم بخش دیں گے
    15. لَكُمْتمہیں
    16. خَطَايَاكُمْتمہاری خطائیں
    17. وَسَنَزِيْدُاور ہم عنقریب زیادہ دیں گے
    18. الْمُحْسِنِیْنَنیکی کرنے والوں کو
Translation · Ahsan-ul-Bayan
اور ہم نے تم سے کہا کہ اس بستی میں (1) جاؤ اور جو کچھ جہاں کہیں سے چاہو با فراغت کھاؤ پیو اور دروازے میں سجدے کرتے ہوئے گزرو (2) اور زبان سے کہو (3) ہم تمہاری خطائیں معاف کردیں گے اور نیکی کرنے والوں کو اور زیادہ دیں گے۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

1 اس بستی سے مراد جمہور مفسرین کے نزدیک بیت المقدس ہے۔

2 سجدہ سے بعض حضرات نے یہ مطلب لیا ہے کہ جھکتے ہوئے داخل ہو اور بعض نے سجدہ شکر ہی مراد لیا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ بارگاہ الٰہی میں عجز اور انکسار کا اظہار اور اعتراف شکر کرتے ہوئے داخل ہو۔

3 حِطَّةٌ اس کے معنی ہیں ہمارے گناہ معاف فرما دے۔