احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 63
وَ اِذْ اَخَذْنَا مِیْثَاقَكُمْ وَ رَفَعْنَا فَوْقَكُمُ الطُّوْرَ١ؕ خُذُوْا مَاۤ اٰتَیْنٰكُمْ بِقُوَّةٍ وَّ اذْكُرُوْا مَا فِیْهِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ﴿63﴾
- وَاِذْ اَخَذْنَااور جب ہم نے لیا
- مِیْثَاقَكُمْتم سے اقرار
- وَرَفَعْنَااور ہم نے اٹھایا
- فَوْقَكُمُتمہارے اوپر
- الطُّوْرَکوہ طور
- خُذُوْاپکڑو
- مَا آتَيْنَاكُمْجو ہم نے تمہیں دیا ہے
- بِقُوْةٍمضبوطی سے
- وَاذْكُرُوْااور یا درکھو
- مَا فِیْهِجو اس میں
- لَعَلَّكُمْتاکہ تم
- تَتَّقُوْنَپرہیزگار ہوجاؤ
Translation · Ahsan-ul-Bayan
جب ہم نے تم سے وعدہ لیا اور تم پر طور پہاڑ لا کھڑا کردیا (1) (اور کہا) جو ہم نے تمہیں دیا اسے مضبوطی سے تھام لو اور جو کچھ اس میں ہے اسے یاد کرو تاکہ تم بچ سکو۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan
63۔ 1 جب تورات کے احکام کے متعلق یہود نے ازراہ شرارت کہا ہم سے تو احکام پر عمل نہیں ہو سکے گا تو اللہ تعالیٰ نے طور پہاڑ کو سائبان کی طرح ان کے اوپر کردیا جس سے ڈر کر انہوں نے عمل کرنے کا وعدہ کیا۔