احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 65
وَ لَقَدْ عَلِمْتُمُ الَّذِیْنَ اعْتَدَوْا مِنْكُمْ فِی السَّبْتِ فَقُلْنَا لَهُمْ كُوْنُوْا قِرَدَةً خٰسِئِیْنَۚ﴿65﴾
- وَلَقَدْ عَلِمْتُمُاور البتہ تم نے جان لیا
- الَّذِیْنَ اعْتَدَوْاجنہوں نے زیادتی کی
- مِنْكُمْتم سے
- فِي السَّبْتِہفتہ کے دن میں
- فَقُلْنَاتب ہم نے کہا
- لَهُمْان سے
- كُوْنُوْاتم ہوجاؤ
- قِرَدَةً خَاسِئِیْنَذلیل بندر
Translation · Ahsan-ul-Bayan
اور یقیناً تمہیں ان لوگوں کا علم بھی ہے جو تم (1) میں سے ہفتہ کے بارے میں حد سے بڑھ گئے اور ہم نے بھی کہہ دیا کہ تم ذلیل بندر بن جاؤ۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan
65۔ 1 سبت (ہفتہ) کے دن یہودیوں کو مچھلی کا شکار بلکہ کوئی بھی دنیاوی کام کرنے سے منع کیا گیا تھا لیکن انہوں نے ایک حیلہ اختیار کر کے حکم الٰہی سے تجاوز کیا۔ ہفتے کے دن (بطور امتحان) مچھلیاں زیادہ آتیں انہوں نے گڑھے کھود لئے، تاکہ مچھلیاں اس میں پھنسی رہیں اور پھر اتوار کے دن ان کو پکڑ لیتے۔