احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 139
وَ لَا تَهِنُوْا وَ لَا تَحْزَنُوْا وَ اَنْتُمُ الْاَعْلَوْنَ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ﴿139﴾
- وَلَا تَهِنُوْااور سست نہ پڑو
- وَلَا تَحْزَنُوْااور غم نہ کھاؤ
- وَاَنْتُمُاور تم
- الْاَعْلَوْنَغالب
- اِنْ كُنْتُمْاگر تم ہو
- مُّؤْمِنِيْنَایمان والے
Translation · Ahsan-ul-Bayan
تم نہ سستی کرو اور نہ غمگین ہو تم ہی غالب رہو گے اگر تم ایماندار ہو۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan
139۔ 1 گذشتہ جنگ میں تمہیں جو نقصان پہنچا ہے، اس سے نہ سست ہو اور نہ اس پر غم کھاؤ کیونکہ اگر تمہارے اندر ایمانی قوت موجود رہی تو غالب اور کامران تم ہی رہو گے۔ اس میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کی قوت کا اصل راز اور ان کی کامیابی کی ایک بنیاد واضح کردی ہے۔
چناچہ یہ واقعہ ہے کہ اس کے بعد مسلمان ہر معرکے میں سرخرو ہی رہے۔