احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 145

  1. وَ مَا كَانَ لِنَفْسٍ اَنْ تَمُوْتَ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ كِتٰبًا مُّؤَجَّلًا١ؕ وَ مَنْ یُّرِدْ ثَوَابَ الدُّنْیَا نُؤْتِهٖ مِنْهَا١ۚ وَ مَنْ یُّرِدْ ثَوَابَ الْاٰخِرَةِ نُؤْتِهٖ مِنْهَا١ؕ وَ سَنَجْزِی الشّٰكِرِیْنَ﴿145﴾

    1. وَمَا كَانَاور نہیں
    2. لِنَفْسٍکسی شخص کے لیے
    3. اَنْکہ
    4. تَمُوْتَوہ مرے
    5. اِلَّابغیر
    6. بِاِذْنِحکم سے
    7. اللّٰهِاللہ
    8. كِتٰبًالکھا ہوا
    9. مُّؤَجَّلًامقررہ وقت
    10. وَمَنْاور جو
    11. يُّرِدْچاہے گا
    12. ثَوَابَانعام
    13. الدُّنْيَادنیا
    14. نُؤْتِھٖہم دیں گے اسکو
    15. مِنْھَااس سے
    16. وَمَنْاور جو
    17. يُّرِدْچاہے گا
    18. ثَوَابَبدلہ
    19. الْاٰخِرَةِآخرت
    20. نُؤْتِھٖہم دیں گے اسکو
    21. مِنْھَااس سے
    22. وَ سَنَجْزِياور ہم جلد جزا دیں گے
    23. الشّٰكِرِيْنَشکر کرنے والے
Translation · Ahsan-ul-Bayan
بغیر اللہ کے حکم کے کوئی جاندار نہیں مرسکتا مقرر شدہ وقت لکھا ہوا ہے دنیا کی چاہت والوں کو ہم دنیا دے دیتے ہیں اور آخرت کا ثواب چاہنے والوں کو ہم وہ بھی دے دیں گے (1) اور احسان ماننے والوں کو ہم بہت جلد نیک بدلہ دیں گے۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

145۔ 1 یہ کمزوری اور بذدلی مظاہرہ کرنے والوں کے حوصلوں میں اضافہ کرنے کے لئے کہا جا رہا ہے کہ موت تو اپنے وقت پر آکر رہے گی، پھر بھاگنے یا بذدلی دکھانے کا کیا فائدہ ؟ اسی طرح محض دنیا طلب کرنے سے کچھ دنیا تو مل جاتی ہے لیکن آخرت میں کچھ نہیں ملے گا، اس کے برعکس آخرت کے طالبوں کو آخرت میں اخروی نعمتیں تو ملیں ہی گی، دنیا بھی اللہ تعالیٰ انہیں عطا فرماتا ہے۔

آگے مذید حوصلہ افزائی اور تسلی کے لئے پچھلے انبیاء (علیہم السلام) اور ان کے پیروں کاروں کے صبر اور ثابت قدمی کی مثالیں دی جا رہی ہیں۔