احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 154
ثُمَّ اَنْزَلَ عَلَیْكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ الْغَمِّ اَمَنَةً نُّعَاسًا یَّغْشٰى طَآئِفَةً مِّنْكُمْ١ۙ وَ طَآئِفَةٌ قَدْ اَهَمَّتْهُمْ اَنْفُسُهُمْ یَظُنُّوْنَ بِاللّٰهِ غَیْرَ الْحَقِّ ظَنَّ الْجَاهِلِیَّةِ١ؕ یَقُوْلُوْنَ هَلْ لَّنَا مِنَ الْاَمْرِ مِنْ شَیْءٍ١ؕ قُلْ اِنَّ الْاَمْرَ كُلَّهٗ لِلّٰهِ١ؕ یُخْفُوْنَ فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ مَّا لَا یُبْدُوْنَ لَكَ١ؕ یَقُوْلُوْنَ لَوْ كَانَ لَنَا مِنَ الْاَمْرِ شَیْءٌ مَّا قُتِلْنَا هٰهُنَا١ؕ قُلْ لَّوْ كُنْتُمْ فِیْ بُیُوْتِكُمْ لَبَرَزَ الَّذِیْنَ كُتِبَ عَلَیْهِمُ الْقَتْلُ اِلٰى مَضَاجِعِهِمْ١ۚ وَ لِیَبْتَلِیَ اللّٰهُ مَا فِیْ صُدُوْرِكُمْ وَ لِیُمَحِّصَ مَا فِیْ قُلُوْبِكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ﴿154﴾
- ثُمَّپھر
- اَنْزَلَاس نے اتارا
- عَلَيْكُمْتم پر
- مِّنْۢ بَعْدِبعد
- الْغَمِّغم
- اَمَنَةًامن
- نُّعَاسًااونگھ
- يَّغْشٰىڈھانک لیا
- طَآئِفَةًایک جماعت
- مِّنْكُمْتم میں سے
- وَطَآئِفَةٌاور ایک جماعت
- قَدْ اَهَمَّتْھُمْانہیں فکر پڑی تھی
- اَنْفُسُھُمْاپنی جانیں
- يَظُنُّوْنَوہ گمان کرتے تھے
- بِاللّٰهِاللہ کے بارے میں
- غَيْرَ الْحَقِّبےحقیقت
- ظَنَّگمان
- الْجَاهِلِيَّةِجاہلیت
- يَقُوْلُوْنَوہ کہتے تھے
- ھَلْکیا
- لَّنَاہمارے لیے
- مِنَسے
- الْاَمْرِکام
- مِنْ شَيْءٍکچھ
- قُلْآپ کہ دیں
- اِنَّکہ
- الْاَمْرَکام
- كُلَّهٗ لِلّٰهِتمام۔ اللہ
- يُخْفُوْنَوہ چھپاتے ہیں
- فِيْٓمیں
- اَنْفُسِھِمْاپنے دل
- مَّاجو
- لَا يُبْدُوْنَوہ ظاہر نہیں کرتے
- لَكَآپ کے لیے (پر)
- يَقُوْلُوْنَوہ کہتے ہیں
- لَوْ كَانَاگر ہوتا
- لَنَاہمارے لیے
- مِنَ الْاَمْرِسے کام
- شَيْءٌکچھ
- مَّا قُتِلْنَاہم نہ مارے جاتے
- ھٰهُنَایہاں
- قُلْآپ کہ دیں
- لَّوْ كُنْتُمْاگر تم ہوتے
- فِيْمیں
- بُيُوْتِكُمْاپنے گھر (جمع)
- لَبَرَزَضرور نکل کھڑے ہوتے
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- كُتِبَلکھا تھا
- عَلَيْهِمُان پر
- الْقَتْلُمارا جانا
- اِلٰىطرف
- مَضَاجِعِھِمْاپنی قتل گاہ (جمع)
- وَلِيَبْتَلِيَاور تاکہ ٓزمائے
- اللّٰهُاللہ
- مَاجو
- فِيْ صُدُوْرِكُمْتمہارے سینوں میں
- وَلِيُمَحِّصَاور تاکہ صاف کردے
- مَاجو
- فِيْ قُلُوْبِكُمْمیں تمہارے دل
- وَاللّٰهُاور اللہ
- عَلِيْمٌجاننے والا
- بِذَاتِ الصُّدُوْرِسینوں والے (دلوں کے بھید)
154۔ 1 مذکورہ سراسیمگی کے بعد اللہ تعالیٰ نے پھر مسلمانوں پر اپنا فضل فرمایا اور میدان جنگ میں باقی رہ جانے والے مسلمانوں پر اونگھ مسلط کردی۔ یہ اونگھ اللہ کی طرف سے نصرت کی دلیل تھی۔ حضرت ابو طلحہ ؓ فرماتے ہیں کہ میں بھی ان لوگوں میں سے تھا جن پر احد کے دن اونگھ چھائی جا رہی تھی حتیٰ کہ میری تلوار کئی مرتبہ میرے ہاتھ سے گری میں اسے پکڑتا وہ پھر گر جاتی، پھر پکڑتا پھر گر جاتی (صحیح بخاری) نعاسا امنۃ سے بدل ہے۔ طائفہ واحد اور جمع دونوں کے لیے مستعمل ہے (فتح القدیر)
154۔ 2 اس سے مراد منافقین ہیں۔ ظاہر ہے کہ ایسے حالات میں ان کو اپنی جانوں کی فکر تھی۔
154۔ 3 وہ یہ تھیں کہ نبی کریم ﷺ کا معاملہ باطل ہے، یہ جس دین کی دعوت دیتے ہیں، اس کا مستقبل مخدوش ہے، انہیں اللہ کی مدد ہی حاصل نہیں وغیرہ وغیرہ۔
154۔ 4 یعنی کیا اب ہمارے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے کسی فتح و نصرت کا امکان ہے ؟ یا یہ کہ ہماری بھی کوئی بات چل سکتی ہے اور مانی جاسکتی ہے۔
154۔ 5 تمہارے یا دشمن کے اختیار میں نہیں ہے، مدد بھی اسی کی طرف سے آئے گی اور کامیابی بھی اسی کے حکم سے ہوگی اور امر و نہی بھی اسی کا ہے۔
154۔ 6 اپنے دلوں میں نفاق چھپائے ہوئے ہیں، ظاہر یہ کرتے ہیں، کہ رہنمائی کے طالب ہیں۔
154۔ 7 یہ وہ آپس میں کہتے یا اپنے دل میں کہتے تھے۔
154۔ 8 اللہ تعالیٰ نے فرمایا، اس قسم کی باتوں کا کیا فائدہ ؟ موت تو ہر صورت میں آنی ہے اور اسی جگہ پر آنی ہے جہاں اللہ تعالیٰ کی طرف سے لکھ دی گئی۔ اگر تم گھروں میں بیٹھے ہوتے اور تمہاری موت کسی مقتل میں لکھی ہوتی تو تمہیں قضا ضرور وہاں کھینچ لے جاتی۔
154۔ 9 یہ جو کچھ ہوا اس سے ایک مقصد یہ بھی تھا کہ تمہارے سینوں کے اندر جو کچھ ہے یعنی ایمان اسے آزمائے (تاکہ منافق الگ ہوجائیں) اور پھر تمہارے دلوں کو شیطانی وساوس سے پاک کر دے۔
154۔ 10 یعنی اس کو تو علم ہے کہ مخلص مسلمان کون ہے اور نفاق کا لبادہ کس نے اوڑھ رکھا ہے ؟ جہاد کی متعدد حکمتوں میں سے ایک حکمت یہ ہے کہ اس سے مومن اور منافق کھل کر سامنے آجاتے ہیں، جنہیں عام لوگ دیکھ اور پہچان لیتے ہیں۔