احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 161

  1. وَ مَا كَانَ لِنَبِیٍّ اَنْ یَّغُلَّ١ؕ وَ مَنْ یَّغْلُلْ یَاْتِ بِمَا غَلَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ۚ ثُمَّ تُوَفّٰى كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ﴿161﴾

    1. وَمَااور نہیں
    2. كَانَتھا۔ ہے
    3. لِنَبِيٍّنبی کے لیے
    4. اَنْ يَّغُلَّکہ چھپائے
    5. وَمَنْاور جو
    6. يَّغْلُلْچھپائے گا
    7. يَاْتِلائے گا
    8. بِمَا غَلَّجو اس نے چھپایا
    9. يَوْمَ الْقِيٰمَةِقیامت کے دن
    10. ثُمَّپھر
    11. تُوَفّٰيپورا پائے گا
    12. كُلُّ نَفْسٍہر شخص
    13. مَّاجو
    14. كَسَبَتْاس نے کمایا
    15. وَھُمْاور وہ
    16. لَا يُظْلَمُوْنَظلم نہ کیے جائیں گے
Translation · Ahsan-ul-Bayan
ناممکن ہے کہ نبی سے خیانت ہوجائے (1) ہر خیانت کرنے والا خیانت کو لئے ہوئے قیامت کے دن حاضر ہوگا پھر ہر شخص اپنے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور وہ ظلم نہ کئے جائیں گے۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

161۔ 1 جنگ احد کے دوران جو لوگ مورچہ چھوڑ کر مال غنیمت سمیٹنے دوڑ پڑے تھے ان کا خیال تھا کہ اگر ہم نہ پہنچے تو سارا مال دوسرے لپیٹ کرلے جائیں گے اس پر تنبیہ کی جا رہی ہے کہ آخر تم نے یہ تصور کیسے کرلیا کہ اس مال میں سے تمہارا حصہ تم کو نہیں دیا جائے گا کیا تمہیں قائد غزوہ محمد ﷺ کی امانت پر اطمینان نہیں۔ یاد رکھو کہ ایک پیغمبر سے کسی قسم کی خیانت کا صدور ممکن ہی نہیں کیونکہ خیانت، نبوت کے منافی ہے۔

اگر نبی ہی خائن ہو تو پھر اس کی نبوت پر یقین کیونکر کیا جاسکتا ہے ؟ خیانت بہت بڑا گناہ ہے احادیث میں اس کی سخت مذمت آئی ہے۔