احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 178
وَ لَا یَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَنَّمَا نُمْلِیْ لَهُمْ خَیْرٌ لِّاَنْفُسِهِمْ١ؕ اِنَّمَا نُمْلِیْ لَهُمْ لِیَزْدَادُوْۤا اِثْمًا١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِیْنٌ﴿178﴾
- وَلَااور نہ
- يَحْسَبَنَّہرگز نہ گمان کریں
- الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓاجن لوگوں نے کفر کیا
- اَنَّمَایہ کہ
- نُمْلِيْہم ڈھیل دیتے ہیں
- لَھُمْانہیں
- خَيْرٌبہتر
- لِّاَنْفُسِھِمْان کے لیے
- اِنَّمَادرحقیقت
- نُمْلِيْہم ڈھیل دیتے ہیں
- لَھُمْانہیں
- لِيَزْدَادُوْٓاتاکہ وہ بڑھ جائیں
- اِثْمًاگناہ
- وَلَھُمْاور ان کے لیے
- عَذَابٌعذاب
- مُّهِيْنٌذلیل کرنے والا
178۔ 1 اس میں اللہ کے قانون امہال (مہلت دینے) کا بیان ہے یعنی اللہ تعالیٰ اپنی حکمت و مشیت کے مطابق کافروں کو مہلت عطا فرماتا ہے، وقتی طور پر انہیں دنیا کی فراغت و خوش حالی سے، فتوحات سے، مال اولاد سے نوازتا ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں ان پر اللہ کا فضل ہو رہا ہے لیکن اگر اللہ کی نعمتوں سے فیض یاب ہونے والے نیکی اور اطاعت الٰہی کا راستہ اختیار نہیں کرتے تو یہ دنیاوی نعمتیں، فضل الٰہی نہیں، مہلت الٰہی ہے۔
جس سے ان کے کفر و فسوق میں اضافہ ہی ہوتا ہے۔ بالآخر وہ جہنم کے دائمی عذاب کے مستحق قرار پاجاتے ہیں۔ اس مضمون کو اللہ تعالیٰ نے اور بھی کئی مقامات پر بیان کیا ہے۔
مثلاً (اَيَحْسَبُوْنَ اَنَّمَا نُمِدُّهُمْ بِهٖ مِنْ مَّالٍ وَّبَنِيْنَ 55ۙ نُسَارِعُ لَهُمْ فِي الْخَــيْرٰتِ ۭ بَلْ لَّا يَشْعُرُوْنَ 56) 23:55، 56 " کیا وہ یہ گمان کرتے ہیں کہ ہم ان کے مال و اولاد میں اضافہ کرتے ہیں۔ یہ ہم ان کے لیے بھلائیوں میں جلدی کر رہے ہیں ؟ نہیں بلکہ وہ سمجھتے نہیں ہیں۔
"