احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 181
لَقَدْ سَمِعَ اللّٰهُ قَوْلَ الَّذِیْنَ قَالُوْۤا اِنَّ اللّٰهَ فَقِیْرٌ وَّ نَحْنُ اَغْنِیَآءُ١ۘ سَنَكْتُبُ مَا قَالُوْا وَ قَتْلَهُمُ الْاَنْۢبِیَآءَ بِغَیْرِ حَقٍّ١ۙ وَّ نَقُوْلُ ذُوْقُوْا عَذَابَ الْحَرِیْقِ﴿181﴾
- لَقَدْ سَمِعَالبتہ سن لیا
- اللّٰهُاللہ
- قَوْلَقول (بات)
- الَّذِيْنَجن لوگوں نے
- قَالُوْٓاکہا
- اِنَّ اللّٰهَکہ اللہ
- فَقِيْرٌفقیر
- وَّنَحْنُاور ہم
- اَغْنِيَآءُمالدار
- سَنَكْتُبُاب ہم لکھ رکھیں گے
- مَا قَالُوْاجو انہوں نے کہا
- وَقَتْلَھُمُاور ان کا قتل کرنا
- الْاَنْۢبِيَآءَنبی (جمع)
- بِغَيْرِ حَقٍّناحق
- وَّنَقُوْلُاور ہم کہیں گے
- ذُوْقُوْاتم چکھو
- عَذَابَعذاب
- الْحَرِيْقِجلانے والا
181۔ 1 جب اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان کو اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی ترغیب دی اور فرمایا (مَنْ ذَا الَّذِيْ يُقْرِضُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا) 57:11 کون ہے جو اللہ کو قرض حسنہ دے ! تو یہود نے کہا کہ اے محمد ﷺ تیرا رب فقیر ہوگیا ہے کہ اپنے بندوں سے قرض مانگ رہا ہے ؟ جس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔
181۔ 2 یعنی مذکورہ قول جس میں اللہ کی شان میں گستاخی ہے اور اسی طرح ان کے (اسلاف) کا انبیاء (علیہم السلام) کو ناحق قتل کرنا، ان کے سارے جرائم اللہ کی بارگاہ میں درج ہیں، جن پر وہ جہنم کی آگ میں داخل ہونگے۔