احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 195
فَاسْتَجَابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ اَنِّیْ لَاۤ اُضِیْعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِّنْكُمْ مِّنْ ذَكَرٍ اَوْ اُنْثٰى١ۚ بَعْضُكُمْ مِّنْۢ بَعْضٍ١ۚ فَالَّذِیْنَ هَاجَرُوْا وَ اُخْرِجُوْا مِنْ دِیَارِهِمْ وَ اُوْذُوْا فِیْ سَبِیْلِیْ وَ قٰتَلُوْا وَ قُتِلُوْا لَاُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَیِّاٰتِهِمْ وَ لَاُدْخِلَنَّهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۚ ثَوَابًا مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ عِنْدَهٗ حُسْنُ الثَّوَابِ﴿195﴾
- فَاسْتَجَابَپس قبول کی
- لَھُمْان کے لیے
- رَبُّھُمْان کا رب
- اَنِّىْکہ میں
- لَآ اُضِيْعُضائع نہیں کرتا
- عَمَلَمحنت
- عَامِلٍکوئی محنت کرنے والا
- مِّنْكُمْتم میں
- مِّنْ ذَكَرٍمرد سے
- اَوْ اُنْثٰىیا عورت
- بَعْضُكُمْتم میں سے
- مِّنْ بَعْضٍسے۔ بعض ( آپس میں)
- فَالَّذِيْنَسو لوگ
- ھَاجَرُوْاانہوں نے ہجرت کی
- وَاُخْرِجُوْااور نکالے گئے
- مِنْسے
- دِيَارِھِمْاپنے شہروں
- وَاُوْذُوْااور ستائے گئے
- فِيْ سَبِيْلِيْمیری راہ میں
- وَقٰتَلُوْااور لڑے
- وَقُتِلُوْااور مارے گئے
- لَاُكَفِّرَنَّمیں ضرور دور کروں گا
- عَنْھُمْان سے
- سَيِّاٰتِھِمْان کی برائیاں
- وَاور
- لَاُدْخِلَنَّھُمْضرور انہیں داخل کروں گا
- جَنّٰتٍباغات
- تَجْرِيْبہتی ہیں
- مِنْسے
- تَحْتِھَاان کے نیچے
- الْاَنْھٰرُنہریں
- ثَوَابًاثواب
- مِّنْسے
- عِنْدِ اللّٰهِاللہ کے پاس (طرف)
- وَاللّٰهُاور اللہ
- عِنْدَهٗاس کے پاس
- حُسْنُاچھا
- الثَّوَابِثواب
195۔ 1 فَا سْتَجَاب یہاں اَجَابَ ' قبول فرما لی ' کے معنی میں ہے (فتح القدیر)
195۔ 2 مرد ہو یا عورت کی وضاحت اس لئے کردی کہ اسلام نے بعض معاملات میں مرد اور عورت کے درمیان ان کے ایک دوسرے سے مختلف فطری اوصاف کی بنا پر جو فرق کیا ہے۔ مثلا قومیت اور حاکمیت میں، کسب معاش کی ذمہ داری میں، جہاد میں حصہ لینے میں اور وراثت میں نصف حصہ ملنے میں۔ اس سے یہ نہ سمجھا جائے، کہ نیک اعمال کی جزا میں بھی شاید مرد عورت کے درمیان کچھ فرق کیا جائے گا، نہیں ! ایسا نہیں ہوگا، نیکی کا جو اجر مرد کو ملے گا وہی عورت کو بھی ملے گا۔
195۔ 3 یہ جملہ معترضہ ہے اس کا مقصد پچھلے نکتے ہی کی وضاحت ہے یعنی اجر و اطاعت میں تم مرد اور عورت ایک جیسے ہی ہو۔ بعض روایت میں ہے کہ حضرت ام سلمہ ؓ نے ایک مرتبہ عرض کیا یارسول اللہ ! اللہ تعالیٰ نے ہجرت کے سلسلے میں عورتوں کا نام نہیں لیا۔ جس پر یہ آیت نازل ہوئی (تفسیر طبری، ابن کثیر و فتح القدیر)