احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 197

  1. مَتَاعٌ قَلِیْلٌ١۫ ثُمَّ مَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُ١ؕ وَ بِئْسَ الْمِهَادُ﴿197﴾

    1. مَتَاعٌفائدہ
    2. قَلِيْلٌتھوڑا
    3. ثُمَّپھر
    4. مَاْوٰىھُمْان کا ٹھکانہ
    5. جَهَنَّمُدوزخ
    6. وَبِئْسَاور کتنا برا
    7. الْمِھَادُبچھونا ( آرام کرنا)
Translation · Ahsan-ul-Bayan
یہ تو بہت ہی تھوڑا فائدہ ہے (1) اس کے بعد ان کا ٹھکانہ تو جہنم ہے اور وہ بری جگہ ہے۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

197۔ 1 یعنی دنیا کے وسائل، آسائش اور سہولتیں بظاہر کتنی ہی زیادہ کیوں نہ ہوں، درحقیقت متاع قلیل ہی ہیں کیونکہ بالاخر انہیں فنا ہونا ہے اور ان کے بھی فنا ہونے سے پہلے وہ حضرات خود فنا ہوجائیں گے، جو ان کے حصول کی کوششوں میں اللہ کو بھی فراموش کئے رکھتے ہیں اور ہر قسم کے اخلاقی ضابطوں اور اللہ کی حدوں کو بھی پامال کرتے ہیں۔