احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 24
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَالُوْا لَنْ تَمَسَّنَا النَّارُ اِلَّاۤ اَیَّامًا مَّعْدُوْدٰتٍ١۪ وَّ غَرَّهُمْ فِیْ دِیْنِهِمْ مَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ﴿24﴾
- ذٰلِكَیہ
- بِاَنَّھُمْاس لیے کہ وہ
- قَالُوْاکہتے ہیں
- لَنْ تَمَسَّنَاہمیں ہرگز نہ چھوئے گی
- النَّارُآگ
- اِلَّآمگر
- اَيَّامًاچند دن
- مَّعْدُوْدٰتگنتی کے
- وَغَرَّھُمْاور انہٰں دھوکہ میں ڈالدیا
- فِيْمیں
- دِيْنِهِمْان کا دین
- مَّاجو
- كَانُوْا يَفْتَرُوْنَوہ گھڑتے تھے
Translation · Ahsan-ul-Bayan
اس کی وجہ ان کا یہ کہنا ہے کہ ہمیں تو گنے چنے چند دن ہی آگ جلائے گی، ان کی گھڑی گھڑائی باتوں نے انہیں ان کے دین کے بارے میں دھوکے میں ڈال رکھا ہے۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan
24۔ 1 یعنی کتاب اللہ کے ماننے سے گریز و اعتراض کی وجہ کا یہ زعم باطل ہے کہ اول تو وہ جہنم میں جائیں گے ہی نہیں اور گئے بھی تو صرف چند دن ہی کے لئے جائیں گے اور انہی من گھڑت باتوں نے انہی دھوکے اور فریب میں ڈال رکھا ہے۔