احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 55
اِذْ قَالَ اللّٰهُ یٰعِیْسٰۤى اِنِّیْ مُتَوَفِّیْكَ وَ رَافِعُكَ اِلَیَّ وَ مُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ جَاعِلُ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْكَ فَوْقَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ١ۚ ثُمَّ اِلَیَّ مَرْجِعُكُمْ فَاَحْكُمُ بَیْنَكُمْ فِیْمَا كُنْتُمْ فِیْهِ تَخْتَلِفُوْنَ﴿55﴾
- اِذْجب
- قَالَکہا
- اللّٰهُاللہ
- يٰعِيْسٰٓىاے عیسیٰ
- اِنِّىْمیں
- مُتَوَفِّيْكَقبض کرلوں گا تجھے
- وَرَافِعُكَاور اٹھا لوں گا تجھے
- اِلَيَّاپنی طرف
- وَمُطَهِّرُكَاور پاک کردوں گا تجھے
- مِنَسے
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- كَفَرُوْاانہوں نے کفر کیا
- وَجَاعِلُاور رکھوں گا
- الَّذِيْنَوہ جنہوں نے
- اتَّبَعُوْكَتیری پیروی کی
- فَوْقَاوپر
- الَّذِيْنَجنہوں نے
- كَفَرُوْٓاکفر کیا
- اِلٰىتک
- يَوْمِ الْقِيٰمَةِقیامت کا دن
- ثُمَّپھر
- اِلَيَّمیری طرف
- مَرْجِعُكُمْتمہیں لوٹ کر آنا ہے
- فَاَحْكُمُپھر میں فیصلہ کروں گا
- بَيْنَكُمْتمہارے درمیان
- فِيْمَاجس میں
- كُنْتُمْتم تھے
- فِيْهِمیں
- تَخْتَلِفُوْنَاختلاف کرتے تھے
55۔ 1 انسان کی موت پر جو وفات کا لفظ بولا جاتا ہے تو اس لئے کہ اس کے جسمانی اختیارات مکمل طور پر سلب کر لئے جاتے ہیں اس اعتبار سے موت اس کے معنی کی مختلف صورتوں میں سے محض ایک صورت ہے۔ نیند میں بھی چونکہ انسانی اختیارات عارضی طور پر معطل کردیئے جاتے ہیں اس لئے نیند پر بھی قرآن نے وفات کے لفظ کا اطلاق کیا ہے جس سے معلوم ہوا کہ اس کے حقیقی اور اصل معنی پورا پورا لینے کے ہی ہیں۔ یعنی اے عیسیٰ تجھے میں یہودیوں کی سازش سے بچا کر پورا پورا اپنی طرف آسمانوں پر اٹھا لونگا۔ چناچہ ایسا ہی ہوا اور پھر جب دوبارہ دنیا میں نزول ہوگا تو اس وقت موت سے ہمکنار کروں گا۔ یعنی یہودیوں کے ہاتھوں تیرا قتل نہیں ہوگا بلکہ تجھے طبعی موت ہی آئے گی۔ (فتح القدیر)
55۔ 2 اس سے مراد ان الزامات سے پاکیزگی ہے جن سے یہودی آپ کو متہم کرتے تھے نبی ﷺ کے ذریعے سے آپ کی صفائی دنیا میں پیش کردی جائے گی۔
55۔ 3 اس سے مراد یا تو نصاریٰ کا دنیاوی غلبہ ہے جو یہودیوں پر قیامت تک رہے گا گو وہ اپنے غلط عقائد کی وجہ سے نجات اخروی سے محروم ہی رہیں گے یا امت محمدیہ کے افراد کا غلبہ ہے جو درحقیقت حضرت عیسیٰ ؑ اور دیگر تمام انبیاء کی تصدیق کرتے اور ان کے صحیح دین کی پیروی کرتے ہیں۔