احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 75
وَ مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ مَنْ اِنْ تَاْمَنْهُ بِقِنْطَارٍ یُّؤَدِّهٖۤ اِلَیْكَ١ۚ وَ مِنْهُمْ مَّنْ اِنْ تَاْمَنْهُ بِدِیْنَارٍ لَّا یُؤَدِّهٖۤ اِلَیْكَ اِلَّا مَا دُمْتَ عَلَیْهِ قَآئِمًا١ؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَالُوْا لَیْسَ عَلَیْنَا فِی الْاُمِّیّٖنَ سَبِیْلٌ١ۚ وَ یَقُوْلُوْنَ عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ وَ هُمْ یَعْلَمُوْنَ﴿75﴾
- وَمِنْاور سے
- اَھْلِ الْكِتٰبِاہل کتاب
- مَنْجو
- اِنْاگر
- تَاْمَنْهُامانت رکھیں اس کو
- بِقِنْطَارٍڈھیر مال
- يُّؤَدِّهٖٓادا کردے
- اِلَيْكَآپ کو
- وَمِنْھُمْاور ان سے
- مَّنْجو
- اِنْاگر
- تَاْمَنْهُآپ امانت رکھیں اس کو
- بِدِيْنَارٍایک دینار
- لَّا يُؤَدِّهٖٓوہ ادا نہ کرے
- اِلَيْكَآپ کو
- اِلَّامگر
- مَا دُمْتَجب تک رہیں
- عَلَيْهِاس پر
- قَآئِمًاکھڑے
- ذٰلِكَیہ
- بِاَنَّھُمْاس لیے کہ
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- لَيْسَنہیں
- عَلَيْنَاہم پر
- فِيمیں
- الْاُمِّيّٖنَامی (جمع)
- سَبِيْلٌکوئی راہ
- وَيَقُوْلُوْنَاور وہ بولتے ہیں
- عَلَيپر
- اللّٰهِپر
- الْكَذِبَجھوٹ
- وَھُمْاور وہ
- يَعْلَمُوْنَجانتے ہیں
75۔ 1 (ان پڑھ۔ جاہل) سے مراد مشرکین عرب ہیں یہود کے بددیانت لوگ یہ دعویٰ کرتے تھے کہ چونکہ مشرک ہیں اس لئے ان کا مال ہڑپ کرلینا جائز ہے اس میں کوئی گناہ نہیں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ اللہ پر جھوٹ بولتے ہیں اللہ تعالیٰ کس طرح کسی کا مال ہڑپ کر جانے کی اجازت دے سکتا ہے اور بعض تفسیری روایات میں ہے کہ نبی ﷺ نے بھی یہ سن کر فرمایا کہ ' اللہ کے دشمنوں نے جھوٹ کہا زمانہ جاہلیت کی تمام چیزیں میرے قدموں تلے ہیں سوائے امانت کے کہ وہ ہر صورت میں ادا کی جائے گی چاہے وہ کسی نیکوکار کی ہو یا بدکار کی۔
(ابن کثیر وفتح القدیر) افسوس ہے کہ یہود کی طرح آج بعض مسلمان بھی مشرکین کا مال ہڑپ کرنے کے لیے کہتے ہیں کہ دارالحرب کا سود ناجائز ہے اور حربی کے مال کے لیے کوئی عصمت نہیں۔