Ahsan-ul-Bayan - Saad : 87
اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ
اِنْ : نہیں هُوَ اِلَّا : یہ مگر ذِكْرٌ : نصیحت لِّلْعٰلَمِيْنَ : تمام جہانوں کے لیے
یہ تمام جہان والوں کے لئے سرا سر نصیحت (و عبرت) ہے (1
87۔ 1 یعنی یہ قرآن، وحی یا وہ دعوت، جو میں پیش کر رہا ہوں، دنیا بھر کے انسانوں اور جنات کے لئے نصیحت ہے۔ بشرطیکہ کوئی اس سے نصیحت حاصل کرنے کا قصد کرے۔
Top