Al-Quran-al-Kareem - Yaseen : 48
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ
وَيَقُوْلُوْنَ : اور وہ کہتے ہیں مَتٰى : کب ھٰذَا الْوَعْدُ : یہ وعدہ اِنْ : اگر كُنْتُمْ : تم ہو صٰدِقِيْنَ : سچے
اور وہ کہتے ہیں یہ وعدہ کب (پورا) ہوگا، اگر تم سچے ہو ؟
وَيَقُوْلُوْنَ مَتٰى ھٰذَا الْوَعْدُ : کفار چونکہ قیامت کو نہیں مانتے تھے، اس لیے وہ نبی ﷺ اور مسلمانوں سے کہا کرتے تھے کہ پھر تم قیامت لاتے کیوں نہیں ؟ اچھا، یہ بتاؤ کہ وہ کب آئے گی ؟ اس سے ان کا مقصود تاریخ معلوم ہونے پر اس کی تیاری نہ تھا، بلکہ محض جھٹلانا اور مذاق اڑانا تھا کہ جب وہ فوراً قیامت نہ لاسکیں گے تو ہم کہیں گے قیامت وغیرہ کچھ نہیں۔ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ : یہ الفاظ ابھارنے کے لیے اور جھوٹا ثابت کرنے میں زور پیدا کرنے کے لیے ہیں۔
Top