Al-Quran-al-Kareem - Yaseen : 53
اِنْ كَانَتْ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمْ جَمِیْعٌ لَّدَیْنَا مُحْضَرُوْنَ
اِنْ : نہ كَانَتْ : ہوگی اِلَّا : مگر صَيْحَةً : ایک چنگھاڑ وَّاحِدَةً : ایک فَاِذَا : پس یکایک هُمْ : وہ جَمِيْعٌ : سب لَّدَيْنَا : ہمارے سامنے مُحْضَرُوْنَ : حاضر کیے جائیں گے
نہیں ہوگی مگر ایک ہی چیخ، تو اچانک وہ سب ہمارے پاس حاضر کیے ہوئے ہوں گے۔
اِنْ كَانَتْ اِلَّا صَيْحَةً وَّاحِدَةً : مراد صور میں دوسری دفعہ کی پھونک ہے، جس سے لمحہ بھر میں قیامت برپا ہوجائے گی۔ دیکھیے سورة نحل (77) اور نازعات (13، 14)۔
Top