Al-Quran-al-Kareem - Yaseen : 58
سَلٰمٌ١۫ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ
سَلٰمٌ ۣ : سلام قَوْلًا : فرمایا جائے گا مِّنْ : سے رَّبٍّ رَّحِيْمٍ : مہربان، پروردگار
سلام ہو۔ اس رب کی طرف سے کہا جائے گا جو بےحد مہربان ہے۔
سَلٰمٌ ۣ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِيْمٍ : یعنی اس بیحد مہربان رب کی طرف سے جنتیوں کو سلام کہا جائے گا۔ دوسری آیات میں ہے کہ انھیں اللہ تعالیٰ کا دیدار بھی ہوگا۔ رب رحیم کے دیدار اور اس کی طرف سے سلام کے بعد انھیں ہر لحاظ سے سلامتی حاصل ہوگی اور ایسا تحفہ اور ایسی نعمت ملے گی جس سے بڑا تحفہ اور بڑی نعمت کوئی نہیں، کیونکہ اس سے انھیں اس کی ابدی رضا حاصل ہوجائے گی، جس کے بعد وہ کبھی ان پر ناراض نہیں ہوگا۔ دیکھیے سورة توبہ (72) اور سورة یونس (26)۔
Top