Al-Quran-al-Kareem - At-Talaaq : 10
اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِیْدًا١ۙ فَاتَّقُوا اللّٰهَ یٰۤاُولِی الْاَلْبَابِ١ۛۖۚ۬ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا١ۛ۫ؕ قَدْ اَنْزَلَ اللّٰهُ اِلَیْكُمْ ذِكْرًاۙ
اَعَدَّ اللّٰهُ : تیار کیا اللہ نے لَهُمْ : ان کے لیے عَذَابًا شَدِيْدًا : شدید عذاب فَاتَّقُوا : پس ڈرو اللّٰهَ : اللہ سے يٰٓاُولِي الْاَلْبَابِ : اے عقل والو الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : وہ جو ایمان لائے ہو قَدْ اَنْزَلَ اللّٰهُ : تحقیق نازل کیا اللہ نے اِلَيْكُمْ ذِكْرًا : تمہاری طرف ایک ذکر کو
اللہ نے ان کے لیے بہت سخت عذاب تیار کیا ہے، سو اللہ سے ڈرو اے عقلوں والو جو ایمان لائے ہو ! یقینا اللہ نے تمہاری طرف ایک نصیحت نازل کی ہے۔
1۔ اَعَدَّ اللہ ُ لَھُمْ عَذَابًا شَدِیْدًا : پچھلی آیات میں دنیا کے عذاب کا ذکر تھا ، اس میں آخرت کے عذاب کا ذکر ہے۔ 2۔ فَاتَّقُوا اللہ یٰٓـاُولِی الْاَلْبَابِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا : یہ ”فائ“ فصیحہ ہے جو محذوف شرط کا اظہار کر رہی ہے ، یعنی جب تم ان بستیوں کا حال سن چکے جنہوں نے اللہ اور اس کے رسولوں کے احکام سے سرکشی اختیار کی تو اے عقل والوں جو ایمان لا چکے ہو ! تم اللہ اور اس کے رسول کے احکام کی نافرمانی سے بچ جاؤ۔ 3۔ قَدْ اَنْزَلَ اللہ ُ اِلَیْکُمْ ذِکْرًا :”ذکرا“ پر تنوین تعظیم کی ہے ، عظیم نصیحت۔
Top