Tafseer-e-Baghwi - Al-Kahf : 56
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا ثُمَّ كَفَرُوْا ثُمَّ اٰمَنُوْا ثُمَّ كَفَرُوْا ثُمَّ ازْدَادُوْا كُفْرًا لَّمْ یَكُنِ اللّٰهُ لِیَغْفِرَ لَهُمْ وَ لَا لِیَهْدِیَهُمْ سَبِیْلًاؕ
اِنَّ : بیشک الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : جو لوگ ایمان لائے ثُمَّ كَفَرُوْا : پھر کافر ہوئے وہ ثُمَّ : پھر اٰمَنُوْا : ایمان لائے ثُمَّ كَفَرُوْا : پھر کافر ہوئے ثُمَّ : پھر ازْدَادُوْا كُفْرًا : بڑھتے رہے کفر میں لَّمْ يَكُنِ : نہیں ہے اللّٰهُ : اللہ لِيَغْفِرَ : کہ بخشدے لَھُمْ : انہیں وَ : اور لَا لِيَهْدِيَھُمْ : نہ دکھائے گا سَبِيْلًا : راہ
اور اس سے ظالم کون جس کو اسکے پروردگار کے کلام سے سمجھایا گیا تو اس نے اس سے منہ پھیرلیا اور جو اعمال وہ آگے کرچکا اسکو بھول گیا ہم نے انکے دلوں پر پردے ڈال دیئے ہیں کہ اسے سمجھ نہ سکیں اور کانوں میں ثقل (پیدا کردیا ہے کہ سن نہ سکیں) اور اگر تم ان کو راستے کی طرف بلاؤ تو کبھی راستے پر نہ آئیں گے
(57)” ومن اظلم ممن ذکر “ جس کو نصیحت کی گئی ہو۔ ” بایات ربہ فاعرض عنھا “ اس سے پیٹھ پھیر کر بھاگتے ہیں اور اس کو چھوڑ دیتے ہیں اور اس پر ایمان نہیں لاتے۔” ونسی ما قدمت یداہ “ اور جو وہ اس سے پہلے معاصی میں سے کرچکے تھے۔ ” انا جعلنا علی قلوبھم اکنۃ “ ان کے کانوں پر پردے پڑے ہوئے ہیں۔ ” ان یفقھوہ “ رب کی طرف سے آیات کے سمجھنے سے عاجز آگیا ۔ ” وفی آذا نھم وقرا “ ان کے کانوں پر ڈاٹ اور بوجھ پڑے ہوئے ہیں۔ ” وان تدعھم “ اے محمد ! (ﷺ) ” الی الھدی “ دین کی طرف۔ ” فلن یھتدوا اذا ابدا “ ان قوموں کے متعلق جانتے تھے کہ وہ ایمان نہیں لائیں گے۔
Top