Anwar-ul-Bayan - Al-Kahf : 36
وَّ مَاۤ اَظُنُّ السَّاعَةَ قَآئِمَةً١ۙ وَّ لَئِنْ رُّدِدْتُّ اِلٰى رَبِّیْ لَاَجِدَنَّ خَیْرًا مِّنْهَا مُنْقَلَبًا
وَ : اور ّمَآ اَظُنُّ : میں گمان نہیں کرتا السَّاعَةَ : قیامت قَآئِمَةً : قائم (برپا) وَّلَئِنْ : اور اگر رُّدِدْتُّ : میں لوٹایا گیا اِلٰى : طرف رَبِّيْ : اپنا رب لَاَجِدَنَّ : میں ضرور پاؤں گا خَيْرًا : بہتر مِّنْهَا : اس سے مُنْقَلَبًا : لوٹنے کی جگہ
اور نہ خیال کرتا ہوں کہ قیامت برپا ہو اور اگر میں اپنے پروردگار کی طرف لوٹایا بھی جاؤں تو (وہاں) ضرور اس سے اچھی جگہ پاؤں گا
(18:36) ولئن رددت۔ ماضی مجہول واحد متکلم اور اگر میں لوٹایا گیا۔ یعنی اگر قیامت آبھی گئی اور میں اپنے رب کے حضور لایا گیا۔ رد یرد (نصر) لوٹانا۔ پھیرنا۔ واپس کرنا۔ لاجدن۔ مضارع بلام تاکید ونون ثقیلہ واحد متکلم۔ وجود مصدر۔ میں ضرور پائوں گا۔ وجد یجد (ضرب) سے۔ منھا۔ ای من ھذہ الجنۃ اس باغ سے (بہتر باغ مجھے ملے گا) ۔ منقلبا۔ اسم ظرف مکان ۔ لوٹنے کی جگہ۔ تمیز ہونے کی وجہ سے منصوب ہے۔ لاجدن خیرا منہا منقلبا۔ تو میں یقینا اس باغ سے بہتر پلٹنے کی جگہ پائوں گا۔
Top