Anwar-ul-Bayan - Al-Ankaboot : 33
وَ لَمَّاۤ اَنْ جَآءَتْ رُسُلُنَا لُوْطًا سِیْٓءَ بِهِمْ وَ ضَاقَ بِهِمْ ذَرْعًا وَّ قَالُوْا لَا تَخَفْ وَ لَا تَحْزَنْ١۫ اِنَّا مُنَجُّوْكَ وَ اَهْلَكَ اِلَّا امْرَاَتَكَ كَانَتْ مِنَ الْغٰبِرِیْنَ
وَلَمَّآ : اور جب اَنْ : کہ جَآءَتْ : آئے رُسُلُنَا : ہمارے فرشتے لُوْطًا : لوط کے پاس سِيْٓءَ : پریشان ہوا بِهِمْ : ان سے وَضَاقَ : اور تنگ ہوا بِهِمْ : ان سے ذَرْعًا : دل میں وَّقَالُوْا : اور وہ بولے لَا تَخَفْ : ڈرو نہیں تم وَلَا تَحْزَنْ : اور نہ غم کھاؤ اِنَّا مُنَجُّوْكَ : بیشک ہم بچانے والے ہیں تجھے وَاَهْلَكَ : اور تیرے گھر والے اِلَّا : سوا امْرَاَتَكَ : تیری بیوی كَانَتْ : وہ ہے مِنَ : سے الْغٰبِرِيْنَ : پیچھے رہ جانے والے
اور جب ہمارے فرشتے لوط کے پاس آئے تو وہ ان (کی وجہ) سے ناخوش اور تنگ دل ہوئے (فرشتوں نے کہا) کچھ خوف نہ کیجئے اور نہ رنج کیجئے ہم آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو بچا لیں گے مگر آپ کی بیوی کہ پیچھے رہنے والوں میں ہوگی
(29:33) سیئ۔ ماضی مجہول واحد مذکر غائب۔ سوء مصدر (باب نصر) ساء یسوء سوء (برا ہونا) رنجیدہ ہوا۔ غمگین ہوا۔ اسے برا معلوم ہوا ربھم ان کے (آنے) سے ان کی وجہ سے ۔ ان کے بارے میں۔ اور جگہ آیا ہے فلما راوہ زلفۃ سیئت وجوہ الذین کفروا (67:27) پھر جب وہ اس عذاب کو پاس آتا دیکھ لیں گے تو کافروں کے چہرے بڑے ہوجائیں گے۔ بگڑ جائیں گے۔ ضاق ماضی واحد مذکر غائب وہ تنگ ہوا۔ ضاق یضیق ضیق (ضرب) ضیق وضیق : سعۃ (وسعت و کشادگی) کی ضد ہے۔ ضیقۃ اک استعمال فقر، بخل، تنگی۔ غم اور اسی قسم کے معنوں میں آتا ہے۔ ضاق بھم ذرعا۔ یعنی وہ ان کے بارے میں عاجز ہوگیا۔ دل تنگ ہوا۔ اور جگہ ارشاد ہے ضاقت علیہم الارض (9:118) زمین ان پر تنگ ہوگئی اور ولاتک فی ضیق مما یمکرون ۔ (6:127) اور جو چالیں یہ چلتے ہیں ان سے تنگدل نہ ہوجئے۔ ذرعا۔ طاقت ، گنجائش۔ ہاتھ کی کشادگی۔ ضیق ذرع سے مراد طاقت کا ختم ہوجانا۔ یا گنجائش نہ رہنا۔ ضاق بھم ذرعا۔ اس نے ان کی (رہائی یا بچاؤ) کی کوئی گنجائش نہ پائی۔ مولانا عبد الماجد دریا بادی رقمطراز ہیں :۔ ضاق بھم ذرعا۔ عربی محاورہ میں یہ ایسے موقعہ پر بولتے ہیں۔ جب شدت ناگواری برداشت سے باہر ہوتی جا رہی ہو اور انسان عاجز آیا جا رہا ہو۔ منجوک۔ مضاف مضاف الیہ۔ منجوا اسم فاعل جمع مذکر منجی واحد تنجیۃ (تفعیل) مصدر اصل میں منجیون تھا نون اضافت کی وجہ سے گرگیا۔ اور ی ثقل کی وجہ سے گرگئی۔ ترجمہ : بچانے والے۔ ک ضمیر واحد مذکر حاضر۔ تیرے بچانے والے۔ تجھے بچا لینے والے۔
Top