Anwar-ul-Bayan - Al-Ankaboot : 54
یَسْتَعْجِلُوْنَكَ بِالْعَذَابِ١ؕ وَ اِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِیْطَةٌۢ بِالْكٰفِرِیْنَۙ
يَسْتَعْجِلُوْنَكَ : وہ آپ سے جلدی کرتے ہیں بِالْعَذَابِ ۭ : عذاب کی وَاِنَّ : اور بیشک جَهَنَّمَ : جہنم لَمُحِيْطَةٌۢ : البتہ گھیر ہوئے بِالْكٰفِرِيْنَ : کافروں کو
یہ تم سے عذاب کے لئے جلدی کر رہے ہیں اور دوزخ تو کافروں کو گھیر لینے والی ہے
(29:54) لمحیطۃ میں لام تاکید کے لئے ہے محیطۃ اسم فاعل واحد مؤنث احاطۃ مصدر (افعال) حاط مادہ ہر طرف سے گھیر لینے والی جہنم کی صفت میں آیا ہے ۔ لہٰذا مؤنث استعمال ہوا ہے بمعنی ستحیط بھم۔ عنقریب ان کو گھیر لے گی۔ یا جملہ وان جھنم لمحیطۃ بالکفرین۔ موضع حال میں ہے۔ اور تحقیق جہنم ان کو پہلے ہی گھیرے میں لئے ہوئے ہے۔ ان کے کفر و معاصی کی سزا میں جہنم ان کا مقدر بن چکی ہے۔
Top