Anwar-ul-Bayan - Saad : 51
مُتَّكِئِیْنَ فِیْهَا یَدْعُوْنَ فِیْهَا بِفَاكِهَةٍ كَثِیْرَةٍ وَّ شَرَابٍ
مُتَّكِئِيْنَ : تکیہ لگائے ہوئے وہ فِيْهَا : ان میں يَدْعُوْنَ : منگوائیں گے فِيْهَا : ان میں بِفَاكِهَةٍ : میوے كَثِيْرَةٍ : بہت سے وَّشَرَابٍ : اور شراب (مشروبات)
ان میں تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے اور (کھانے پینے کے لئے) بہت سے میوے اور شراب منگواتے رہیں گے
(38:51) متکئین۔ اسم فاعل جمع مذکر منصوب مت کی واحد۔ اتکاء (افتعال) مصدر۔ تکیہ لگائے ہوئے۔ پیچھے کو گاؤ تکیہ کا سہارا لگائے ہوئے۔ یہ حال ہے ضمیر لہم سے۔ یدعون۔ مضارع جمع مذکر غائب۔ دعوۃ ودعاء مصدر باب نصر۔ وہ طلب کرتے ہیں۔ وہ بلاتے ہیں۔ وہ بلائیں گے۔ یدعون فیہا بفاکہۃ کثیرۃ وشراب۔ یہ جملہ بھی لہم کی ضمیر سے حال ہے درآں حالیکہ وہ ان باغات میں بہت سے میوے اور پینے کی خبریں منگوائیں گے۔ شراب کے بعد کثیر محذوف ہے۔
Top