Anwar-ul-Bayan - Saad : 84
قَالَ فَالْحَقُّ١٘ وَ الْحَقَّ اَقُوْلُۚ
قَالَ : اس نے فرمایا فَالْحَقُّ ۡ : یہ حق (سچ) وَالْحَقَّ : اور سچ اَقُوْلُ : میں کہتا ہوں
کہا (سچ) ہے اور میں بھی سچ کہتا ہوں
(38:84) قال : ای قا اللّٰہ تعالیٰ ۔ فالحق : الفاء للترتیب مابعد کا جو مضمون ماقبل پر مترتب ہو رہا ہے۔ الحق۔ سچ بات، سچ۔ حق یہ ہے۔ اور جگہ ارشاد باری تعالیٰ ہے ولکن حق القول منی لاملئن جھنم من الجنۃ والناس اجمعین (32:13) ۔ میری یہ بات حق ثابت ہوچکی ہے کہ میں دوزخ بھر کر رہوں گا جنوں اور انسانوں سے۔ والحق اقول : ای ولا اقول الا الحق اور میں حق ہی کہا کرتا ہوں۔ یہ جملہ معترضہ ہے جملہ ماقبل اور جملہ مابعد کے درمیان
Top