Anwar-ul-Bayan - Saad : 85
لَاَمْلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكَ وَ مِمَّنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ اَجْمَعِیْنَ
لَاَمْلَئَنَّ : میں ضرور بھر دوں گا جَهَنَّمَ : جہنم مِنْكَ : تجھ سے وَمِمَّنْ : اور ان سے جو تَبِعَكَ : تیرے پیچھے چلیں مِنْهُمْ : ان سے اَجْمَعِيْنَ : سب
کہ میں تجھ سے اور جو ان میں سے تیری پیروی کریں گے سب سے جہنم کو بھر دوں گا
(38:85) لا ملئن لام تاکید کا ہے املئن مضارع بانون تاکید ثقیلہ۔ صیغہ واحد متکلم۔ ملا یملا ملا وملاۃ (باب فتح) سے مصدر ۔ کسی چیز کو کسی چیز سے بھرنا۔ میں ضرور بھر دوں گا۔ منک ای من جنسک من الشیطین۔ تیری شیاطین کی جنس سے۔ ک۔ کا خطاب صرف ابلیس ہی کی طرف نہیں ہے بلکہ پوری جنس شیاطین کی طرف ہے۔ منھم ای من ذریۃ ادم علیہ السلام۔
Top