Anwar-ul-Bayan - Saad : 88
وَ لَتَعْلَمُنَّ نَبَاَهٗ بَعْدَ حِیْنٍ۠   ۧ
وَلَتَعْلَمُنَّ : اور تم ضرور جان لو گے نَبَاَهٗ : اس کا حال بَعْدَ : بعد حِيْنٍ : ایک وقت
اور تم کو اس کا حال ایک وقت کے بعد معلوم ہوجائے گا
(38:88) لتعلمن لام تاکید تعلمن مضارع تاکید بانون ثقیلہ ۔ صیغہ جمع مذکر حاضر ہے۔ علم سے۔ تم ضرور جان لو گے۔ تم کو ضرور معلوم ہوجائے گا۔ نبائ۔ مضاف مضاف الیہ۔ اس کی خبر۔ منصوب بوجہ تعلمن کے مفعول ہونے کے ہے ہ ضمیر واحد مزکر غائب کا مرجع القرآن ہے ولتعلمن نباہ ای ولتعلمن نبأ القران وما فیہ من الوعد والوعید وذکر البعث والنشور۔ یعنی قرآن میں جزا و سزا حشر و نشر کے متعلق جو تعلیمات ہیں تمہیں ضرور معلوم ہوجائیں گی۔ اور اس کی صداقت تم پر عیاں ہوجائے گی۔ بعد حین۔ مضاف مضاف الیہ۔ کچھ عرصہ بعد۔ یعنی مرنے کے بعد حقیقت تم پر کھول جائے گی۔
Top