انوار البیان

Anwar-ul-Bayan · 4. An-Nisaa · Ayah 10

  1. اِنَّ الَّذِیْنَ یَاْكُلُوْنَ اَمْوَالَ الْیَتٰمٰى ظُلْمًا اِنَّمَا یَاْكُلُوْنَ فِیْ بُطُوْنِهِمْ نَارًا١ؕ وَ سَیَصْلَوْنَ سَعِیْرًا۠ع﴿10﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. الَّذِيْنَجو لوگ
    3. يَاْكُلُوْنَکھاتے ہیں
    4. اَمْوَالَمال
    5. الْيَتٰمٰىیتیموں
    6. ظُلْمًاظلم سے
    7. اِنَّمَااس کے سوا کچھ نہیں
    8. يَاْكُلُوْنَوہ بھر رہے ہیں
    9. فِيْمیں
    10. بُطُوْنِھِمْاپنے پیٹ
    11. نَارًاآگ
    12. وَسَيَصْلَوْنَاور عنقریب داخل ہونگے
    13. سَعِيْرًاآگ (دوزخ)
Translation · Anwar-ul-Bayan
جو لوگ یتیموں کا مال ناجائز طور پر کھاتے ہیں وہ اپنے پیٹ میں آگ بھرتے ہیں اور دوزخ میں ڈالے جائیں گے۔
Tafseer · Anwar-ul-Bayan
(4:10) سیصلون۔ س۔ مستقبل قریب کے لئے ہے۔ یصلون مضارع جمع مذکر غائب صلی مصدر۔ باب ضرب۔ صلی یصلی صلیا۔ گوشت بھوننا۔ صلی فلان النار وفیہا وعلیہا۔ آگ میں ڈالنا۔ سلی (سمع) آگ کی گرمی برداشت کرنا۔ آگ میں جلنا۔ آگ میں داخل ہونا۔ یصلی النار الکبری (87:12) بڑی تیز آگ میں داخل ہوگا۔ (باب افعال) اصلاء متعدی۔ آگ میں داخل کرنا۔ آگ میں پھینکنا۔ فسوف نصیلیہ نارا (4:30) ہم اسے عنقریب جہنم میں داخل کریں گے۔ سعیرا۔ السعر کے معنی آگ کے بھڑکنے کے ہیں۔ سعرت النار میں نے آگ بھڑکائی۔ سعیر۔ دہکتی ہوئی آگ۔ دوزخ۔ سیصلون سعیراً ۔ عنقریب میں دہکتی ہوئی آگ (جہنم ) میں جلیں گے۔