Anwar-ul-Bayan - An-Nisaa : 36
یُرِیْدُ اللّٰهُ اَنْ یُّخَفِّفَ عَنْكُمْ١ۚ وَ خُلِقَ الْاِنْسَانُ ضَعِیْفًا
يُرِيْدُ : چاہتا ہے اللّٰهُ : اللہ اَنْ : کہ يُّخَفِّفَ : ہلکا کردے عَنْكُمْ : تم سے وَخُلِقَ : اور پیدا کیا گیا الْاِنْسَانُ : انسان ضَعِيْفًا : کمزور
اور خدا ہی کی عبادت کرو اور اسکے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بناؤ اور ماں باپ اور قرابت والوں اور یتیموں اور محتاجوں اور رشتہ دار ہمسایوں اور اجنبی ہمسایوں اور رفقائے پہلو (یعنی پاس بیٹھنے والوں) اور مسافروں اور جو لوگ تمہارے قبضے میں ہوں سب کے ساتھ احسان کرو کہ خدا (احسان کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے اور) تکبر کرنے والے بڑائی مارنے والے کو دوست نہیں رکھتا
(4:36) وبالوالدین احسانا۔ اس کی تقدیر ہے واحسنوا بالوالدین احسانا۔ وبذی القربی ۔۔ ایمانکم میں ذوی القربی۔ والیتامی۔ والمساکین۔ والجارذی القربی۔ والجار الجنب۔ والصاحب بالجنب وابن السبیل اور ما ملکت ایمانکم سے پہلے احسنوا محذوف ہے۔ الجار ذی القربی۔ الجار۔ جو جوار میں یعنی پہلو میں رہنے والا ہو بمعنی پڑوسی ذوی القربی ۔ قرابت دار ہو۔ یعنی رشتہ دار پڑوسی الجار الجنب۔ جنب بمعنی دور۔ اجنبی۔ یعنی وہ پڑوسی جو رشتہ دار نہ ہو۔ صاحب بالجنب پہلو کا رفیق۔ قریبی درست کا سفر کا ساتھی۔ ابن السبیل مسافر۔ مخالا۔ اسم فاعل واحد مذکر منصوب بوجہ خبر کان۔ اختیال (افتعال) مصدر۔ بمعنی اکڑنے والا۔ اترانے والا۔ اپنے آپ کو بڑا خیال کرنے والا۔ فخو وا۔ خبر ثانی۔ کان مبالغہ کا صیغہ فاخر سے مفعول بمعنی فاعل بہت فخر کرنے والا۔ گھمنڈ کرنے والا۔ اترانے والا۔ شیخی خور
Top