Ashraf-ul-Hawashi - Yunus : 101
قُلِ انْظُرُوْا مَا ذَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ مَا تُغْنِی الْاٰیٰتُ وَ النُّذُرُ عَنْ قَوْمٍ لَّا یُؤْمِنُوْنَ
قُلِ : آپ کہ دیں انْظُرُوْا : دیکھو مَاذَا : کیا ہے فِي : میں السَّمٰوٰتِ : آسمانوں وَالْاَرْضِ : زمین وَمَا تُغْنِي : اور نہیں فائدہ دیتیں الْاٰيٰتُ : نشانیاں وَالنُّذُرُ : اور ڈرانے والے عَنْ : سے قَوْمٍ : لوگ لَّا يُؤْمِنُوْنَ : وہ نہیں مانتے
(اے پیغمبر) ان لوگوں سے کہہ ذرا دیکھو تو آسمان اور زمین میں کیا کیا اس کی قدرت کی نشانیاں ہیں اور جن کی قسمت میں ایمان نہیں ان کو نہ نشانیوں سے کچھ فائدہ ہوتا ہے نہ ڈرانیوالوں (پیغمبروں یا ڈراو وں1) سے
1 ۔ یا جو طے کرلیتے ہیں کہ چاہے کچھ ہوجائے ہم ہرگز اپنے باپ دادا کے راستہ کو چھوڑ کر ایمان نہیں لائیں گے۔ (کذافی فی الوحیدی) ۔
Top