Ashraf-ul-Hawashi - Ibrahim : 6
وَ اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهِ اذْكُرُوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ اِذْ اَنْجٰىكُمْ مِّنْ اٰلِ فِرْعَوْنَ یَسُوْمُوْنَكُمْ سُوْٓءَ الْعَذَابِ وَ یُذَبِّحُوْنَ اَبْنَآءَكُمْ وَ یَسْتَحْیُوْنَ نِسَآءَكُمْ١ؕ وَ فِیْ ذٰلِكُمْ بَلَآءٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ عَظِیْمٌ۠   ۧ
وَاِذْ : اور جب قَالَ : کہا مُوْسٰى : موسیٰ لِقَوْمِهِ : اپنی قوم کو اذْكُرُوْا : تم یاد کرو نِعْمَةَ اللّٰهِ : اللہ کی نعمت عَلَيْكُمْ : اپنے اوپر اِذْ اَنْجٰىكُمْ : جب اس نے نجات دی تمہیں مِّنْ : سے اٰلِ فِرْعَوْنَ : فرعون کی قوم يَسُوْمُوْنَكُمْ : وہ تمہیں پہنچاتے تھے سُوْٓءَ الْعَذَابِ : برا عذاب وَيُذَبِّحُوْنَ : اور ذبح کرتے تھے اَبْنَآءَكُمْ : تمہارے بیٹے وَيَسْتَحْيُوْنَ : اور زندہ چھوڑتے تھے نِسَآءَكُمْ : تمہاری عورتیں وَفِيْ : اور میں ذٰلِكُمْ : اس بَلَآءٌ : آزمائش مِّنْ : سے رَّبِّكُمْ : تمہارا رب عَظِيْمٌ : بڑی
اور (اے پیغمبر) وہ وقت یاد کر جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا اللہ تعالیٰ نے جو تم پر احسان کیا ہے اس کو یاد کرو جب اس نے فرعون کے لوگ سے تم کو نجات دی وہ تم کو سخت تکلیف دیا کرتے تھے (بڑی بڑی محنت اور مشقت کے کام تم سے کراتے تھے) اور تمہارے بیٹوں کو کاٹ ڈالتے اور بیٹیوں عورتوں کو جیتا چھوڑ دیتے اور اس معاملہ میں تمہارے مالک کی طرف سے تم پر بڑا احسان ہوا10
10 ۔ کہ تم کو غلامی کی ذلت سے نکالا اور آزادی کی نعمت سے مالا مال کیا۔ یا ” اس میں تمہارے مالک کی طرف سے تمہاری سخت آزمائش تھی۔ “ کہ ایسی مصیبت پر صبر کرتے ہو یا نہیں۔ لفظ ” بلاء “ کے اس موقع پر ” احسان “ اور آزمائش دونوں معنی ہوسکتے ہیں۔ (روح) ۔
Top