Ashraf-ul-Hawashi - Yaseen : 27
بِمَا غَفَرَ لِیْ رَبِّیْ وَ جَعَلَنِیْ مِنَ الْمُكْرَمِیْنَ
بِمَا : اس بات کو غَفَرَ لِيْ : اس نے بخش دیا مجھے رَبِّيْ : میرا رب وَجَعَلَنِيْ : اور اس نے کیا مجھے مِنَ : سے الْمُكْرَمِيْنَ : نوازے ہوئے لوگ
کہ میرے مالک نے مجھ کو بخش7 دیا اور عزت داروں میں مجھ کو شریک کیا (بہشت8 سرفراز فرمائیض
7 دوسرا ترجمہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ” کاش ! میری قوم کو معلوم ہوجاتا ہے کہ کس چیز کی بدولت میرے مالک نے مجھے بخش دیا پہلا ترجمہ ” بما “ کے ” ما “ کا مصدر یہ ہونے کے لحاظ سے ہے اور دوسرا ” ما ‘ کے استفہامیہ ہونے کے لحاظ سے ( شوکانی)8 تاکہ وہ بھی میری طرح کفر سے توبہ کرتے اور رسولوں پر ایمان لاتے اور جنت میں داخل ہوتے یا میرا حسن انجام ان کو معلوم ہوتا۔ شاہ صاحب (رح) لکھتے ہیں : ” قوم نے اس سے دشمنی کی کہ مار ڈالا اس کو بہشت میں بھی قوم کی خیر خواہی رہی۔ اگر معلوم کریں میرا حال تو سب ایمان لاویں۔ ( کذافی القرطبی)
Top