Ashraf-ul-Hawashi - Yaseen : 73
وَ لَهُمْ فِیْهَا مَنَافِعُ وَ مَشَارِبُ١ؕ اَفَلَا یَشْكُرُوْنَ
وَلَهُمْ : اور ان کے لیے فِيْهَا : ان میں مَنَافِعُ : فائدے وَمَشَارِبُ ۭ : اور پینے کی چیزیں اَفَلَا يَشْكُرُوْنَ : کیا پھر وہ شکر نہیں کرتے ؟
اور ان جانوروں میں (کھانے اور سواری کے سوا) ان کو اور بھی فائدے ہیں10 اور پینی کی چیزیں11 کہا یہ لوگ (ان نعمتوں کا) شکر نہیں کرتے
10 مثلاً ان کی کھال، چربی، سینگ، بال اور آنتوں وغیرہ سے سینکڑوں چیزیں بناتے ہیں۔11 یعنی دودھ اور وہ چیزیں جو دودھ سے بنتی ہیں۔
Top