Ashraf-ul-Hawashi - Saad : 88
وَ لَتَعْلَمُنَّ نَبَاَهٗ بَعْدَ حِیْنٍ۠   ۧ
وَلَتَعْلَمُنَّ : اور تم ضرور جان لو گے نَبَاَهٗ : اس کا حال بَعْدَ : بعد حِيْنٍ : ایک وقت
اور تم کو (اے کافرو) کچھ دنوں بعد اس کی حقیقت ضرور معلوم ہوجائے گی7
7 یعنی تم میں جو زندہ بچیں گے انہیں چند سال میں اور جو مرجائیں گے انہیں مرنے کے فوراً بعد اور پھر قیامت کے دن معلوم ہوجائے گا کہ حقیقت وہی ہے جس کی طرف میں تمہیں بلا رہا ہوں۔
Top