Tafseer-e-Baghwi - Hud : 92
قَالَ یٰقَوْمِ اَرَهْطِیْۤ اَعَزُّ عَلَیْكُمْ مِّنَ اللّٰهِ١ؕ وَ اتَّخَذْتُمُوْهُ وَرَآءَكُمْ ظِهْرِیًّا١ؕ اِنَّ رَبِّیْ بِمَا تَعْمَلُوْنَ مُحِیْطٌ
قَالَ : اس نے کہا يٰقَوْمِ : اے میری قوم اَرَهْطِيْٓ : کیا میرا کنبہ اَعَزُّ : زیادہ زور والا عَلَيْكُمْ : تم پر مِّنَ : سے اللّٰهِ : اللہ وَاتَّخَذْتُمُوْهُ : اور تم نے اسے لیا (ڈال رکھا) وَرَآءَكُمْ : اپنے سے پرے ظِهْرِيًّا : پیٹھ پیچھے اِنَّ : بیشک رَبِّيْ : میرا رب بِمَا تَعْمَلُوْنَ : اسے جو تم کرتے ہو مُحِيْطٌ : احاطہ کیے ہوئے
انہوں نے کہا کہ قوم ! کیا میرے بھائی بندوں کا دباؤ تم پر خدا سے زیادہ ہے ؟ اور اس کو تم نے پیٹھ پیچھے ڈال رکھا ہے ؟ میرا پروردگار تو تمہارے سب اعمال پر احاطہ کئے ہوئے ہے۔
92” قال یا قوم ارھطی اعز علیکم من اللہ “ کیا میرے قبیلے کا مرتبہ زیادہ بارعب ہے تمہارے نزدیک اللہ سے۔ یعنی اگر تم میرا قتل میرے قبیلے کی وجہ سے چھوڑ رہے ہیں تو اللہ کی وجہ سے زیادہ مناسب تھا کہ تم میری حفاظت کرتے ۔ ” واتخذتموہ وراء کم ظھریا “ تم نے اللہ کے حکم کو پس پشت ڈال دیا اور اس کو چھوڑ دیا ۔ ” ان ربی بما تعملون محیط “۔
Top