Tafseer-e-Baghwi - Ibrahim : 4
وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِهٖ لِیُبَیِّنَ لَهُمْ١ؕ فَیُضِلُّ اللّٰهُ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ
وَ : اور مَآ اَرْسَلْنَا : ہم نے نہیں بھیجا مِنْ رَّسُوْلٍ : کوئی رسول اِلَّا : مگر بِلِسَانِ : زبان میں قَوْمِهٖ : اس کی قوم کی لِيُبَيِّنَ : تاکہ کھول کر بیان کردے لَهُمْ : ان کے لیے فَيُضِلُّ : پھر گمراہ کرتا ہے اللّٰهُ : اللہ مَنْ يَّشَآءُ : جس کو وہ چاہتا ہے وَيَهْدِيْ : اور ہدایت دیتا ہے مَنْ يَّشَآءُ : جو کو چاہتا ہے وَهُوَ : اور وہ الْعَزِيْزُ : غالب الْحَكِيْمُ : حکمت والا
اور ہم نے کوئی پیغمبر نہیں بھیجا مگر اپنی قوم کی زبان بولتا تھا تاکہ انھیں (احکام خدا) کھول کھول کر بتادے۔ پھر خدا جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔ اور وہ غالب اور حکمت والا ہے۔
4۔” وما ارسلنا من رسول الا بلسان قومہ لیبین لھم “ ان کی لغت کے مطابق تا کہ اس سے بات کو سمجھ لیں ۔ اگر سوال کیا جائے کہ یہ کیسے ہو ہوسکتا ہے حالانکہ آپ ﷺ پوری مخلوق کے لیے نبی بنا کر بھیجے گئے ہیں ۔ اس کا جواب یہ دیا گیا کہ عرب میں ان کی زبان کے مطابق آپ ﷺ کو بھیجا گیا تھا۔ دوسرے لوگ عرب کے تابع ہیں ، پھر انبیاء (علیہم السلام) نے اپنے اطراف لوگوں کو مختلف زبانوں میں ترجمہ سکھلا کر بھیجا تا کہ ان کو ان کی زبانوں میں تبلیغ کرے۔ ” فیضل اللہ من یشاء و یھدی من یشاء وھو العزیز الحکیم “۔
Top