Tafseer-e-Baghwi - Al-Kahf : 30
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اِنَّا لَا نُضِیْعُ اَجْرَ مَنْ اَحْسَنَ عَمَلًاۚ
اِنَّ : بیشک الَّذِيْنَ : جو لوگ اٰمَنُوْا : ایمان لائے وَعَمِلُوا : اور نہوں نے عمل کیے الصّٰلِحٰتِ : نیک اِنَّا : یقیناً ہم لَا نُضِيْعُ : ہم ضائع نہیں کریں گے اَجْرَ : اجر مَنْ : جو۔ جس اَحْسَنَ : اچھا کیا عَمَلًا : عمل
(اور) جو ایمان لائے اور کام بھی نیک کرتے رہے تو ہم نیک کام کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتے
تفسیر 30 ۔ ” ان الذین امنوا… تا…احسن عملاً “ اگر یہ سوال کیا جائے کہ اس فرمان کا جواب کہاں ہے۔ ” ان الذین امنوا وعملوا الصالحات “ اس کا جواب دیا گیا کہ اس کا جواب اللہ تعالیٰ کے اس فرمان میں ہے۔ ” اولئک لھم جنات عدن تجری “ اور اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ” انا لا نضیع اجر من احسن عملاً “ یہ کلام جملہ معترضہ کے طور پر ہے۔ بعض نے کہا کہ اس میں اضمار ہے۔ ” ان الذین آمنوا وعملوا الصالحات “ ان لوگوں کے اعمال کو ہم ضائع نہیں کرتے بلکہ ہم ان کو اس کا بدلہ دیں گے۔ پھر اس کے بعد جزاء کا ذکر فرمایا۔
Top