Tafseer-e-Baghwi - Al-Kahf : 69
قَالَ سَتَجِدُنِیْۤ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ صَابِرًا وَّ لَاۤ اَعْصِیْ لَكَ اَمْرًا
قَالَ : اس نے کہا سَتَجِدُنِيْٓ : تم مجھے پاؤگے جلد اِنْ شَآءَ اللّٰهُ : اگر چاہا اللہ نے صَابِرًا : صبر کرنے والا وَّلَآ اَعْصِيْ : اور میں نافرمانی نہ کروں گا لَكَ : تمہارے اَمْرًا : کسی بات
(موسی نے) کہا خدا نے چاہا تو آپ مجھے صابر پائیں گے اور میں آپ کے ارشاد کے خلاف نہیں کروں گا
(69)” قال “ موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا ” ستجدنی ان شاء اللہ صابرا “ یہاں پر حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے استثاء فرمایا کیونکہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کو معلوم تھا کہ وہ منکربات پر صبر نہیں کرسکتے۔ ” ولا اعصی لک امرا “ اور میں آپ کے حکم کی نافرمانی نہیں کروں گا جس بات کا آپ حکم دیں گے۔
Top