Tafseer-e-Baghwi - An-Noor : 38
لِیَجْزِیَهُمُ اللّٰهُ اَحْسَنَ مَا عَمِلُوْا وَ یَزِیْدَهُمْ مِّنْ فَضْلِهٖ١ؕ وَ اللّٰهُ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ
لِيَجْزِيَهُمُ : تاکہ انہیں جزا دے اللّٰهُ : اللہ اَحْسَنَ : بہتر سے بہتر مَا عَمِلُوْا : جو انہوں نے کیا (اعمال) وَيَزِيْدَهُمْ : اور وہ انہیں زیادہ ہے مِّنْ فَضْلِهٖ : اپنے فضل سے وَاللّٰهُ : اور اللہ يَرْزُقُ : رزق دیتا ہے مَنْ يَّشَآءُ : جسے چاہتا ہے بِغَيْرِ حِسَابٍ : بےحساب
تاکہ خدا ان کو ان کے عملوں کا بہت اچھا بدلہ دے اور اپنے فضل سے زیادہ بھی عطا کرے اور جس کو چاہتا ہے خدا بیشمار رزق دیتا ہے
38۔ لیجزیھم اللہ احسن ماعملوا۔ اس سے مراد یہ ہے کہ وہ اللہ کے ذکر میں مشغول ہوں نماز ادا کریں ، زکوۃ دیں تاکہ اللہ انکوان کے اعمال کا اچھا بدلہ دیں، اس کا اچھا بدلہ انہوں نے اعمال کیے، ویزیدھم من فضلہ، ، اتنادے کہ جوان کے اعمال سے بڑھ کر ہو، واللہ یرزق من یشاء بغیر حساب ، پھر اللہ تعالیٰ نے کفار کے اعمال کی مثال بیان فرمائی ہے۔
Top