Tafseer-e-Baghwi - Al-Ankaboot : 26
فَاٰمَنَ لَهٗ لُوْطٌ١ۘ وَ قَالَ اِنِّیْ مُهَاجِرٌ اِلٰى رَبِّیْ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ
فَاٰمَنَ : پس ایمان لایا لَهٗ : اس پر لُوْطٌ : لوط وَقَالَ : اور اس نے کہا اِنِّىْ : بیشک میں مُهَاجِرٌ : ہجرت کرنیوالا اِلٰى رَبِّيْ : اپنے رب کی طرف اِنَّهٗ : بیشک وہ هُوَ : وہ الْعَزِيْزُ : زبردست غالب الْحَكِيْمُ : حکمت والا
پس ان پر (ایک) لوط ایمان لائے اور (ابراہیم) کہنے لگے میں اپنے پروردگار کی طرف ہجرت کرنے والا ہوں بیشک وہ غالب حکمت والا ہے
26۔ فامن لہ لوط، حضرت لوط (علیہ السلام) نے ان کی تصدیق کی اور ان پر ایمان لائے۔ یہ حضرت ابراہیم کے بھائی ہارون کے بیٹے تھے ۔ وقال، اور حضرت ابراہیم نے فرمایا، انی مھاجر الی ربی، یعنی اللہ نے مجھے جہاں چلے جانے کا حکم دیاوہاں چلاجاؤں گا، مفسرین نے لکھا ہے کہ حضرت ابراہیم نے کو ثی علاقہ کی طرف حران کی طرف ہجرت کی پھر حران سے شام کو چلے گئے۔ حضرت لوط (علیہ السلام) اور آپ کی بیوی حضرت سارہ دونوں آپ کے ساتھ تھے حضرت ابراہیم پہلے وہ شخص تھے جنہوں نے اپنے آبائی گاؤں سے ہجرت کی۔ مقاتل کا بیان ہے کہ جب حضرت ابراہیم نے ہجرت کی تو اس وقت آپ کی عمر ، پچھترسال تھی۔ انہ ھوالعزیز الحکیم۔
Top