بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
Tafseer-e-Baghwi - Yaseen : 1
یٰسٓۚ
يٰسٓ ۚ
یٰسین
تفسیر 1۔ ، یس، واؤنون ۔ بعض حضرات نے واؤ نون تخفیف کے ساتھ پڑھا ہے اور یہ قرأۃ ابن عامر ، کسائی ، ابوبکر اور ورش کے ہاں ہے اور بعض نے واؤاور نون کے اثبات کے ساتھ ، یس، پڑھا ہے اس لفظ کی تاویل میں آئمہ کا اختلاف ہے۔ ابن عباس ؓ کے ہاں، یس، قسم کے معنی میں ہے اور بعض روایات میں آتا ہے کہ اس کا معنی ہے، یا انسان ، لغت طئی کے ہاں ہے۔ اس سے مراد محمد ﷺ ہیں اور یہ قول حسن ، سعید بن جبیر اور ایک جماعت کے ہاں ہے۔ ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ اس کا معنی ہے، یارجل ، ابوبکر وراق فرماتے ہیں کہ اس کا معنی ہے، اے سید البشر،
Top