Tafseer-e-Baghwi - Yaseen : 23
ءَاَتَّخِذُ مِنْ دُوْنِهٖۤ اٰلِهَةً اِنْ یُّرِدْنِ الرَّحْمٰنُ بِضُرٍّ لَّا تُغْنِ عَنِّیْ شَفَاعَتُهُمْ شَیْئًا وَّ لَا یُنْقِذُوْنِۚ
ءَاَتَّخِذُ : کیا میں بنا لوں مِنْ دُوْنِهٖٓ : اس کے سوا اٰلِهَةً : ایسے معبود اِنْ : اگر يُّرِدْنِ : وہ چاہے الرَّحْمٰنُ : رحمن۔ اللہ بِضُرٍّ : کوئی نقصان لَّا تُغْنِ عَنِّىْ : نہ کام آئے میرے شَفَاعَتُهُمْ : ان کی سفارش شَيْئًا : کچھ بھی وَّلَا يُنْقِذُوْنِ : اور نہ چھڑا سکیں وہ مجھے
کیا میں ان کو چھوڑ کر اوروں کو معبود بناؤں ؟ اگر خدا میرے حق میں نقصان کرنا چاہے تو ان کی سفارش مجھے کچھ بھی فائدہ نہ دے سکے اور نہ وہ مجھ کو چھڑا ہی سکیں
23، ء اتخذ من دونہ الھۃ استفہام بمعنی انکار کے ہے کہ میں نہیں بناتا اس کے علاوہ کوئی معبود ۔ ، ان یردن الرحمن بضر، سے مراد برائی یانا پسندید ہ کام ہے۔ ، لاتغن عنی، کہ تجھ سے دوررہوں۔ ، شفاعتھم شیئا ، یعنی وہ بالکل تمہاری شفاعت نہیں کرسکتے اور نہ ہی تمہیں نفع دے سکتے ہیں ۔ ، ولا ینقذون ، یعنی اس ناپسند یدہ امور سے چھڑاسکتے ہیں۔ بعض نے کہا کہ وہ عذاب سے نہیں چھڑاسکتے ۔ اگر وہ تمہیں عذاب دیدے، اگر اس فعل پر وہ تمہیں عذاب دے ۔
Top