Tafseer-e-Baghwi - Yaseen : 27
بِمَا غَفَرَ لِیْ رَبِّیْ وَ جَعَلَنِیْ مِنَ الْمُكْرَمِیْنَ
بِمَا : اس بات کو غَفَرَ لِيْ : اس نے بخش دیا مجھے رَبِّيْ : میرا رب وَجَعَلَنِيْ : اور اس نے کیا مجھے مِنَ : سے الْمُكْرَمِيْنَ : نوازے ہوئے لوگ
کہ خدا نے مجھے بخش دیا اور عزت والوں میں کیا
27، بماغفرلی ربی ، میرے رب کے بخشش کرنے سے ، وجعلنی من المکرمین، اس نے تمنا کی کہ کاش اس کی قوم جان لے کہ اللہ نے اس کو بخش دیا اور اس کا اکرام کیا تا کہ وہ قاصدوں کے دین کی طرف رغبت حاصل کریں۔ جب حبیب نجارکو قتل کیا گیا تو اللہ تعالیٰ نے ان پر غضب نازل کیا اور فورا عذاب آگیا۔ حضرت جبرئیل (علیہ السلام) کو حکم دیا کہ وہ ایک چیخ ماریں تو انہوں نے ایک چیخ ماری جس کی وجہ سب کے سب مرگئے۔
Top