Tafseer-e-Baghwi - Yaseen : 43
وَ اِنْ نَّشَاْ نُغْرِقْهُمْ فَلَا صَرِیْخَ لَهُمْ وَ لَا هُمْ یُنْقَذُوْنَۙ
وَاِنْ : اور اگر نَّشَاْ : ہم چاہیں نُغْرِقْهُمْ : ہم غرق کردیں انہیں فَلَا صَرِيْخَ : تو نہ فریاد رس لَهُمْ : ان کے لیے وَلَا هُمْ : اور نہ وہ يُنْقَذُوْنَ : چھڑائے جائیں
اور ہم اگر چاہیں تو ان کو غرق کردیں پھر نہ تو ان کا کوئی فریاد رس ہو اور نہ ان کو رہائی ملے
تفسیر 43، وان نشاء نغرقھم فلا صریخ، ان کا کوئی مددگارنہ ہوگا۔ ، لھم ولا ھم ینقذون، جوان کو غرق ہونے سے بچا لے۔ حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا کوئی بھی ان کو میرے عذاب سے نہ بچاسکے گا۔
Top