Tafseer-e-Baghwi - Yaseen : 56
هُمْ وَ اَزْوَاجُهُمْ فِیْ ظِلٰلٍ عَلَى الْاَرَآئِكِ مُتَّكِئُوْنَ
هُمْ : وہ وَاَزْوَاجُهُمْ : اور ان کی بیویاں فِيْ ظِلٰلٍ : سایوں میں عَلَي : پر الْاَرَآئِكِ : تختوں پر مُتَّكِئُوْنَ : تکیہ لگائے ہوئے
وہ بھی اور ان کی بیویاں بھی سایوں میں تختوں پر تکئے لگائے بیٹھے ہوں گے
تفسیر 56۔ ، ھم وازواجھم، ان کی بیویاں ، فی ظلال، حمزہ اور کسائی نے ظاء کے ضمہ اور بغیر الف کے پڑھا ہے ، ظلۃ، کی جمع ہے۔ دوسرے قراء نے، ظلال، پڑھا ہے۔ ظاء کے کسرہ اور الف کے ساتھ اس صورت میں یہ ظل کی جمع ہے۔ ، علی الا رائک ، ارائک اریکہ کی جمع ہے پردے دار مسہریاں۔ ثعلب کا قول ہے کہ اریکہ بغیر پردہ کے مسہری کو نہیں کہتے ۔ ، متکئون ، تکیوں والی مسہریوں والے۔
Top