Tafseer-e-Baghwi - Yaseen : 58
سَلٰمٌ١۫ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ
سَلٰمٌ ۣ : سلام قَوْلًا : فرمایا جائے گا مِّنْ : سے رَّبٍّ رَّحِيْمٍ : مہربان، پروردگار
پروردگار مہربان کی طرف سے سلام (کہا جائے گا )
58، سلام قولا من رب رحیم، یعنی اللہ تعالیٰ ان سے کلام فرمائے گا۔ حضرت جابرؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ، اہل جنت اپنے عیش میں ہوں گے ۔ اسی اثناء میں ایک نوران پر جلوہ افر وزہوگا ۔ اہل جنت سراٹھا کر دیکھیں گے تو اوپر سے اللہ عزوجل جلوہ افروزنظر آئیں گے اور فرمائے گا اے اہل جنت ! تم سلام ہو۔ یہی اس آیت میں ، سلم قولا من رب رحیم، حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا، اہل جنت اس کی طرف دیکھیں گی اور وہ اہل جنت کا نظارہ کرے گا۔ ایسی حالت میں جنت والے کسی اور برکت ان کے گھروں میں باقی رہے گا۔ بعض نے کہا کہ ان کو ان کے گھروں میں سلامتی بھیجی جائے گی اور بعض نے کہا ہے کہ فرشتے ان کو رب کی طرف سے ملائکہ کے ساتھ سلام بھیجیں گے۔ مقاتل کا قول ہے کہ جنت کے ہر دروازے سے ملائکہ یہ کہتے ہوئے داخل ہوں گے۔ اے اہل جنت ! تم پر تمہارے رب رحیم کی طرف سے سلامتی ہے دوامی سلامتی ہے۔
Top