Tafseer-e-Baghwi - Yaseen : 70
لِّیُنْذِرَ مَنْ كَانَ حَیًّا وَّ یَحِقَّ الْقَوْلُ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ
لِّيُنْذِرَ : تاکہ ( آپ) ڈرائین مَنْ : جو كَانَ : ہو حَيًّا : زندہ وَّيَحِقَّ : اور ثابت ہوجائے الْقَوْلُ : بات (حجت) عَلَي : پر الْكٰفِرِيْنَ : جمع کافر
تاکہ اس شخص کو جو زندہ ہو ہدایت کا راستہ دکھائے اور کافروں پر بات پوری ہوجائے
70، لینذر، قراء اہل مدینہ اور شام اور یعقوب نے اس کو لتنذر، پڑھا ہے ۔ اسی طرح سورة احقاف میں بھی پڑھا ہے اور ابن کثیر نے سورة احقاف میں ان کی متابعت کی ہے ۔ مطلب آیت کا یہ ہے کہ اے محمد (ﷺ) ڈراؤ ان کو اور دوسرے قراء نے ، لتنذر، پڑھا ہے چاہیے کہ وہ قرآن کو دیکھیں ۔ ، من کان حیا، یعنی مؤمن دل کے اعتبار سے زندہ ہے اور کافر کی مثال مردے جیسی ہے کیونکہ وہ غور و فکر نہیں کرتا۔ ، ویحق القول ، القول سے مراد کلمہ عذاب ہے۔ ، علی الکافرین،
Top