Tafseer-e-Baghwi - Saad : 19
وَ الطَّیْرَ مَحْشُوْرَةً١ؕ كُلٌّ لَّهٗۤ اَوَّابٌ
وَالطَّيْرَ : اور پرندے مَحْشُوْرَةً ۭ : اکٹھے کیے ہوئے كُلٌّ : سب لَّهٗٓ : اس کی طرف اَوَّابٌ : رجوع کرنے والے
اور پرندوں کو بھی کہ جمع رہتے تھے سب ان کے فرمانبردار تھے
19، والطیر، اور ہم نے پرندوں کو ان کے لیے مسخر کردیا۔ ، محشورۃ، جو جمع ہوکر حضرت داؤد (علیہ السلام) کے ساتھ تسبیح کرتے تھے۔ ، کل لہ اواب، یہ سب حضرت داؤد (علیہ السلام) کے ساتھ تسبیح پڑھنے میں مطیع تھے۔ بعض نے کہا کہ، لہ اواب کا معنی ہے کہ تسبیح میں برابر مشغول رہتے تھے۔
Top