Tafseer-e-Baghwi - Saad : 58
وَّ اٰخَرُ مِنْ شَكْلِهٖۤ اَزْوَاجٌؕ
وَّاٰخَرُ : اور اس کے علاوہ مِنْ شَكْلِهٖٓ : اس کی شکل کی اَزْوَاجٌ : کئی قسمیں
اور اسی طرح کے اور بہت سے (عذاب ہوں گے)
58، وآخر، اہل بصرہ میں الف کے ضمہ کے ساتھ اخری کی جمع ہے جیسے کبری اور کبر۔ ابو عبیدہ نے کہا چونکہ یہ جمع کی صفت ہے۔ دوسرے قراء نے ہمزہ کے فتحہ کے ساتھ واحد کے مشابہ پڑھا ہے۔ ، من شکلہ، گرم پانی اور پیپ کی طرح ہوں گے۔ ، ازاج، یہ ان پر عذاب قسم قسم کا ہوگا۔
Top